324

گوجرخان:باپ نے بیٹے کو گولی مار کر زخمی کر دیا

گوجرخان ۔ ریلوئے روڈ پر واقع ایک بنک کے گارڈ نے ڈیوٹی کے دوران بندوق سے فائرنگ کر کے اپنے بیٹے کو زخمی کردیا،جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ برآمد کرلیا،فائرنگ کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے۔بنک گارڈ محمد نواز بنک کے باہر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ وہاں اسکا بیٹا عمر نواز آ گیا باتوں باتوں میں گارڈ نے اشتعال میں آکر بیٹے پر فائر کردیا،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،شدید زخمی عمر نواز کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں