گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان زیب النِسا نے شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کا وزٹ کیا متعدد دکانوں سے یوٹیلٹی سٹور کا گھی برآمد،تاہم سب کو چھوڑ کر ایک کیش اینڈ کیری کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شہر کی جن دوکانوں سے بھاری مقدار میں یوٹیلیٹی سٹور کا گھی برآمد ہوا،اے سی نے ان سے شناختی کارڈ لے کر انہیں چھوڑ دیا،تاہم کیشن کیری پہنچیں تو انہیں کارٹنز میں بندگھی دکھایا گیا ہے جس پر ناٹ فار سیل لکھا ہوا تھا،انہیں ڈیلرز کے بل دکھا کر بتایا گیا کہ ہم نے ڈیلر سے ناجائز مال کی شکایت کر رکھی ہے،مال کارٹنز میں بند پڑا ہے، تا ہم اے سی نے کارٹن کھلوائے اور قبضہ میں لیکر سٹور سیل کر دیا، انہوں نے سرکاری یوٹیلٹی سٹور کا مال اوپن مارکیٹ میں بیچنے والے دیگر دوکانداروں اور ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی سے انکار کر دیا،اور یہ نہیں بتایا کہ دیگر دوکانداروں کو کیوں چھوڑا گیا شہریوں نے یکطرفہ کاروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گھی اوپن مارکیٹ فروخت کرنے والوں کو رعایت ملی بھگت کا نتیجہ ہے ، اے سی نے محض ایک دوکان سیل کر کے باقیوں کو فرار ہونے کا جان بوجھ کر موقع فراہم کیا،اب کہیں سے 1 کلو گھی بھی برامد نہیں ہو سکتا،اسکے ساتھ ہی اے سی نے سرکاری یوٹیلٹی سٹور کے ان کرپٹ افسران کو بھی تحفظ فراہم کر دیا جو ایک عرصہ سے یہ مذموم کاروبار کر رہے ہیں،شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور اصل ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے پر مقامی انتظامیہ سے باز پرس کریں ،اس سلسلے میں جب اے سی آفس سے رابطہ کیا گیا تو ایک افسر نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور کا گھی فراہم کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔اور کسی کو رعایت دی گئی نہ دی جائے گی۔
213