گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس نے کرائے کے دو قاتلوں اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو لوڈ پستول برآمد کر لئے،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک محمد نواز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران گلیانہ کی طرف سے آنے والے ایک موٹر سائیکل کو روکا تلاشی پر دونوں کے قبضہ سے لوڈ پستول برآمد ہوئے،جنکے نام پیر پھلائی ڈھوک گجراں کا رہائشی یوسف خان اور چواسیدن شاہ کا رہائشی شاہد گل معلوم ہوئے مزید تفتیش پر انہوں نے بتایا کہ وہ گارمنٹس کے ایک دوکاندار کو قتل کرنے کے لیے جا رہے تھے یہ کام چک چکوڑہ کے رہائشی محمد عدیل نے ہمیں فیض زمان کے کہنے پر دیا تھا،اور دو لاکھ میں سودا ہوا تھا،یہ پلاننگ ملزمان نے ٹبی سیداں میں طارق حسین شاہ کے ڈیرے پر کی،ایس ایچ او نے کہا کہ دونوں ملزمان کے علاوہ ڈیرے دار طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ تمام سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
86