گوجرخان,شہریوں کو پٹرول و ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مقامی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں،جس کی وجہ سے گوجر خان کے لوگوں کو اپنی ضروریات کے لیے پٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں مل رہا ہے،گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس ہرل اور چیف آفیسر چوہدری تنویر عباس اور دیگر ٹیموں نے 17 پٹرول پمپ چیک کئے جن میں سے تین پٹرول پمپس کو بے قاعدگیوں پر 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،جبکہ باقی پٹرول پمپس باقاعدگی کے ساتھ شہریوں کو ڈیزل اور پٹرول فراہم کر رہے ہیں،گندم کٹائی کے لیے ٹریکٹر اور تھریشر مشینوں کے لیے بھی اب ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے، لوگوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ہے اور کہا کہ مہر غلام عباس نے بروقت ایکشن لے کر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی مذموم کوشش ناکام بنا دیں
صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ڈیزل کی قلت ہونے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ نے تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی ہیں مگر کھیتوں میں پڑی گندم کی فصل کی گہائی کے لیے ڈیزل کا ہونا اشد ضروری ہے ہارویسٹنگ مشینیں ڈیزل پر چلتی ہیں گزشہ دو تین روز سے سوشل میڈیاپر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بوتلیں اٹھائے پٹرول پمپس پر موجود تصاویر وائرل ہیں
کورونا کی شدید لہر کے بعد دنیا بھر میں اشیائے خوردونوش سمیت ہر اشیا کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی بندش کے سبب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ترقی پذیر ملکوں اور دوسرے ممالک پر انحصار کرنے والے ملکوں میں شدید بحرانی کیفیت ہے کورونا وباکے بعد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اشیا کی قلت کا سامنا ہے