گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان میں سٹریٹ کرائم میں سنگین اضافہ،موبائل فون چھیننے کی واردات دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے مسلم ہائی سکول کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے دو شہریوں عطاء اللہ اور ضیاء الدین کو گن پوائنٹ پر روک لیا،اور عطاء اللہ سے زبردستی موبائل فون چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں
ذرائع کے مطابق ملزمان مؤٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے لگے تو عطاء اللہ نے انہیں پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کی،جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے عطاء اللہ کو زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان انڈر پاس مارکیٹ میں موبائل فونز کی دوکان کرتا تھا۔ اور اپنے کزن ضیاء الدین کے ہمراہ گھر جارہا تھا۔گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
گوجرخان میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں پولیس کنڑول کرنے میں ناکام