گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایک ماہ میں تین ڈکیتی کی وارداتوں میں لوگوں سے نا معلوم ڈکیت لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو جاتے ہیں آج بھی چار بجے صبح تین سوزوکی پک اپ کے ڈرائیوروں کو لوٹ لیا گیا -بتایا جاتا ہے کہ صبح سویرے شرقی گوجرخان کے علاقے سے سوزوکی پک اپ گوجرخان منڈی سے سبزی فروٹ خریدنے کے لئے جب آتے ہیں تو ان کے پاس نقد کیش موجود ہونے کا ڈکیت فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان سے نقدی اور موبائل چھین لیتے ہیں ان انوکھی وارداتوں میں تھانہ گوجرخان کی پولیس اپنی کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکی ادھر مطوعہ ،، ڈھوک راجپوتاں ،، میں بھی متعدد چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں دوکانوں اور بند گھروں کے تالے توڑ کر نا معلوم چور لوگوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں تھانہ گوجرخان میں تعینات ایس ایچ او کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگتی