204

گوجرخان،ٹی 10لیگ میچ پر جواء کھیلنے والے جواری گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس کی کاروائی،ٹی 10 لیگ میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے والے 02 قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 24ہزار 560روپے،02ٹیلی فون سیٹ،06موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات قماربازی برآمد،مقدمہ درج، ملزمان آن لائن ایپس پر جواء کھیلتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجرخان اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے T10لیگ میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے والے 02ملزمان محمد بشیر اورنعمان نور کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 24ہزار 560روپے،02ٹیلی فون سیٹ،06موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات قماربازی برآمدہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان آن لائن ایپس پر جواء کھیلتے تھے،ایس پی صدر کامران عامر کا کہناتھاکہ قمار باز ی دیگر برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں