120

گوجرخان،ٹریفک کا المناک حادثہ 2 مسافر جاں بحق 6 شدید زخمی

گوجرخان (عامر وزیر ملک،نمائندہ پنڈی پوسٹ ) جی ٹی روڈ پر مسہ کسوال کے قریب ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق 6 شدید زخمی ۔ مسافر وین پنڈی سے لاہور جا رہی تھی مسہ کسوال کے قریب اوور ٹیک کے دوران حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ان میں ایک آٹھ سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے گوجر خان جان بحق ہونے والوں میں کری روڈ راولپنڈی کا رہائشی 8سالہ عزیز ولد عمر جاویداور پھمبرآزاد کشمیر کا رہائشی 50 سالہ شوکت علی ولد رحیم داد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں شہناز بیگم زوجہ عبدالغفعور عمر 59 سال سکنہ سلمان پارس جہلم،ندیم ولد نیاز محمد عمر 50 سال وارڈ نمبر 01 گوجر خان،طاہر محمود ولد مطلوب حسین عمر 30 سال سکنہ گولڑہ موڑ اسلام آباد،نجم الحسن ولد محمد قاسم عمر 30 سال سکنہ بکرا منڈی راولپنڈی،حازق والد عمر جاوید عمر 04 سال کری روڈ شکریال راولپنڈی ،عمر جاوید ولد جاوید اشرف عمر 30 سال کری روڈ شکریال راولپنڈی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں