گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل گوجرخان کی یونین کونسل جرموٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار جب جرموٹ کے قریب پہنچا تو کسی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماری اور وہ سڑک پر گرنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،شام گئے تک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی، نعش کو سوہاوہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گوجرخان۔جوموٹر سائیکل سوار حادثہ میں جاں بحق ہوا ہے،اسکی موٹر سائیکل کے پیچھے ” منیر احمد گجر لکھا ہوا ہے اورموٹر سائیکل کا نمبر MNU 4359 ہے
