گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان دن دیہاڑے ڈکیتی ،سیل مین سے نقاب پوش ڈاکو پچاس ہزار لوٹ کر فرار ۔ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے بلکل سامنے جی ٹی روڈ پر نجی کمپنی کے سیل مین وقار منظور، عرف وکی سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار 3 نقاب پوش نے گن پوائنٹ پر مبلغ 45 سے 50 ہزار روپے لوٹ لئے۔
ملزمان دلیرانہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ایک اور واردات میں تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود ماں بیٹی سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات لوٹ لیے گئے