گوجرخان کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی رابری سٹرائیک بلا خوف و خطر جاری،موہڑہ کنیال کے قریب گن پوائنٹ پر رابری واردات،سید تقی عباس سے موٹر سائیکل سوار 02 ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 02 موبائل فون،08 ہزار نقدی چھین لی،رابری کا سنگین واقعہ 04 فروری کی رات سوا بارہ بجےکےقریب پیش آیا،
ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں گوجرخان کے مختلف علاقوں میں رابری وارداتوں،موٹر سائیکل چوری سمیت نقب زنی کے واقعات میں سنگین اضافہ ہوچکا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق مقامی پولیس مقدمات کے اندراج بعد وارداتوں کا سراغ لگانے میں پیش رفت نہ کرسکی۔