203

گوجرخان،مارخور رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز قومی کھلاڑیوں کی شرکت

گوجرخان(مہر یار احمد) گوجرخان کے سوار محمد حسین شہید سپورٹس اسٹیڈیم میں “گوجرخان مارخور رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022” گذشتہ شب شروع ہو گیا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ٹیسٹ و فرسٹ کلاس کھلاڑیوں سمیت نمایاں شخصیات و بہت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی،مہمان خصوصی حق ٹرسٹ کے چئیرمین قاضی شوکت محمود تھے،جبکہ تقریب کو راجہ محمد جواد نے آرگنائز کیا، ،افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق، حسن رضا، رانا نوید الحسن،عمران فرحت اور حسن رضا نے شرکت کی،اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،سابق ایم پی اے شوکت بھٹی،اسپورٹس آفیسر محمد طارق پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھو کھر،خورشید عالم ،ناردرن کرکٹ ٹیم کے سی ای او نجیب صادق،پی سی بی کے ممبر بیرسٹر راجہ ضیاء اشرف،راجہ سہیل کیانی، آصف آفریدی،خالد فاروق قاضی، ملک خالد،راجہ عبدالوحید جہانزیب منہاس،سید ثاقب امام رضوی،پاپا سعید اصغر سائیں محمد نعیم، سید عرفان الحسنی،راجہ یاسر ،رب نواز قریشی ودیگر شامل تھے،قاضی گروپ آف کمپنیز اور حق ٹرسٹ کے تعاون سے خطہ پوٹھوہار میں یہ پہلا بڑا فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے،ٹیسٹ کرکٹرز عبد الرزاق،رانا نوید الحسن اور عمران فرحت نے قاضی شوکت محمود کو اتنے بڑے ایونٹ کی سرپرستی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،اسٹیج سیکرٹری نے قاضی شوکت محمود کو،پوٹھوہار دھرتی کا مان،فرزند پوٹھوہار اور محبتوں کے امین کہہ کر دعوت خطاب دی،جنہوں نے کہا کہ حق ٹرسٹ کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے اوپر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔آئندہ بھی گوجرخان میں نیشنل ایونٹ آرگنائز کر کے مقامی کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے،اس بار ہم نے حق ٹرسٹ کی ٹیم میدان میں اتاری ہے،مستقبل میں ہم ایسے کھلاڑی میدان میں اتاریں گے جو ملک و قوم اور گوجرخان کا نام روشن کریں،قاضی شوکت محمود نے کہا کہ قبل ازیں حق ٹرسٹ پاکیڈو کا گوجرخان میں نیشنل ٹورنامنٹ آرگنائز کر چکے ہیں،افتتاحی میچ میں گوجرخان سٹارز نے بلتستان مارخور ٹیم کو شکست دیدی،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں