گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجر خان پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسماعیل عرف شیلا گرفتار، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے حسنین کو قتل جبکہ قاسم کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جنہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،
223