222

گوجرخان،شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک مغل سے روڈ کنارے خاتون کی لاش برآمد مقتولہ کی شناخت 28 سالہ عارفہ ساکن کامونکی کے نام سے ہوئی خاتون کی وقاص نامی شخص سے پسند کی شادی تھی جو کہ کامونکی کا رہائشی ہے مقتولہ کا اکثر خاوند سے گھریلو ناچاقی کی بناء پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا خاوند نے بیوی کو قتل کرنے کی سازش کرتے ہوئے اسے کامونکی سے گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک مغل میں اپنے رشتہ داروں کے گھر لے آیا جہاں پر اس نے چھری سے بیوی کو ذبح کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم شروع کر دیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مقتولہ دو بچوں کی ماں بھی تھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں