گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04ملزمان گرفتار،سامان آتش بازی برآمد،مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04ملزمان محمد معیز،شاہ رخ،محمد سعد اورمحمد علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدرنے کہاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
136