گوجرخان (عبدالستار نیازی) گوجرخان پولیس کی کارروائی ، 02خواتین کے قتل میں ملوث نامزد ملزم گرفتار، ملزم ادریس نے سابقہ دشمنی کی بناء پر 02 ہفتہ قبل فائرنگ کرکے عصمت شاہین اور سعدیہ منیر کو قتل کر دیا تھا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مددسے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم سے تفتیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
121