169

گوجرخان،دن دیہاڑے کار چوری کی واردات

گوجر خان، معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا آف اسلام پورہ جبر کی ٹویوٹا کرولا کار دن دیہاڑے چوری ہو گی چوہدری ظفر پگاڑا کے مطابق آج دن تقریباً ایک بجے کے قریب اپنی کرولا کار جی ٹی روڈ انڈر پاس پر کھڑی کی اور قصائی کے پاس گوشت لینے کے لئے گیا بیس پچیس منٹ بعد واپس لوٹا تو دیکھا کہ وہاں پر کار موجود نہیں تھی جسے کوئی نامعلوم چور لے گیا گاڑی کے اندر اصل رجسڑیشن بک،نقد رقم اور ضرورت کاغذات سمیت دیگر اشیاء بھی موجود تھیں وہ بھی چور ساتھ لے گئے پولیس تھانہ گوجر خان میں کار چوری کی درخواست دے دی گئی

چوہدری ظفر پگاڑا آف اسلام پورہ جبر

گوجرخان سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے گزشتہ دنوں بھی گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کیا تھا اس سے قبل بھی دن دیہاڑے گوجرخان سے گاڑی چوری کی متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں لیکن سیکیورٹی ادارے وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں