گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنڈی پوسٹ کی نشاندہی پر موٹر وے پولیس و ایمرجنسی امداد کے اداروں کا فوری رسپانس، جی ٹی روڈ باؤلی کے مقام پر ریلوے ٹریک و قومی شاہراہ کے اطراف لگی آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ، آئل ٹینکرز و ریلوے انجن کے قریب سے گزرنے کے سبب بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ تھا ایس پی موٹر وے پولیس کا بھی آگ لگنے والی جگہ پر اطلاع ملنے پر پہنچ گئے اور موٹر وے پولیس و امدادی اداروں کی کاروائی کو دیکھا ۔
148