140

گوجرخان،تہرے قتل کا ملزم ہائیکورٹ سے بری

گوجرخان وارڈ نمبر گیارہ کےتہرے قتل کا ملزم ہائی کورٹ سے بری۔تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کیس نمبر 282/2017 کا ملزم محمد شہباز ولد محمد شہزاد قریشی ساکن حیاتسر روڈ، وارڈ نمںر11، گوجرخان کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ نے بری کر دیا۔ ملزم کی جانب سے مرزا عمر اسد اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے وکالت کی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آتشیں اسلحہ سے محمد عمر، عبدالرحمن اور بدر علی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے بٹ پان شاپ والی گلی میں قتل کیا تھا۔ ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان خواجہ طارق خورشید نے تین دفعہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں