141

گوجرخان،اینٹی کرپشن کی کاروائی ایک شخص گرفتار

گوجرخان ،زمین کے لین دین میں شہری سے فراڈ کرنے والا گرفتار،ملزم کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کیا تفصیلات کے مطابق یوکے پلٹ راجہ ادریس نامی شخص کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے گلفراز نامی ملزم کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گزشتہ سال یو کے پلٹ راجہ ادریس کی زمین دو نمبر اٹارنی پاور بنا کر بیچنے کے جرم میں اینٹی کرپشن نے،سرغنہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ صابر صدیقی،پولیس ملازم لاریب کیانی،راجہ ادریس کے بھائی قدیر،اس کے سالے اور گوجرخان اے سی کے دفتر میں موجود دو سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھاراجہ ادریس نے درخواست میں پانچ بندوں کے نام سی پی او کو دئیے تھے جن میں قدیر،سفیر،صابر صدیقی،جبار وغیرہ شامل ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں