گوجرخان‘پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت گرفتار کئے جانے والے ناجائز منافع خوروں کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، شہریوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین، عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسسٹنٹ کمشنر کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے دوران چھ افراد کیخلاف ناجائز منافع خوری پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات تھانہ گوجرخان میں درج کرائے گئے تھے، گرفتار ملزمان کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھجوا دیا، نثاراحمد، سید مستحسن رضا، قیصر فاروق، محمد رضوان، رضوان اظہرکو 15یوم اور اصغر علی کو 30یوم کیلئے اڈیالہ جیل بند کرایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ناجائز منافع خوری کی اطلاع شہری میرے دفتر دیں، ان کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لاؤں گا، شہری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایت درج کراکر قومی فریضہ ادا کریں۔
123