261

گوادرکے علاقہ سربندر میں فائرنگ سے سات افراد جاں بحق

پنجاب کے علاقہ خانیوال کے رہائشی سات افراد کو گوادر کے علاقہ سربندر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے میڈیا زرائع کے مطابق نو افراد کوارٹرمیں سوئے ہوئے تھے کہ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب تین بجے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات موقع پر جاں بحق ہوگئے

جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جاں بحق ہونے والے سربندر کے علاقہ میں حجام کا کام کرتے تھے اطلاعات ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں