روات کے علاقے میں گن پوائنٹ پر گاڑیاں،موٹر سائیکل چھیننے والا متحرک گینگ پولیس کے لیے چیلنچ بن گیا۔20 دنوں میں تین گاڑیاں اور تین موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے۔فیض آباد سے بک کی جانی والی ٹیکسی روات کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔دیگر واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر ٹرالی چوری۔روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق بارہ کہو اسلام آباد کے رہائشی محمد زاہد نے پولیس کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور ہوں۔فیض آباد کھڑا تھا کہ ایک شخص آیا اور اڈیالہ روڈ جانے کا کہا۔جب اڈیالہ پہنچے تواس نے کہا کہ نکڑالی گاؤں جانا ہے۔وہ اس دوران کسی سے فون پر راستہ دریافت کرتا رہا۔وہ اسے بھائی کہہ کر پکار رہا تھا۔نکڑالئ سے تھوڑا پہلے اس نے کال کی،اسی دوران دو افراد نے موٹر سائیکل میری گاڑی کے آگے لگایا اؤر گن پوائنٹ پر مجھ سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ادھر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹھیکیداری کا کام کرنے والے امرالی خان نے پولیس کو بتایا کہ ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر بمعہ اڑھائی لاکھ روپے کی ٹرالی نامعلوم چور چرا لے گیا ہے۔یاد رہے کہ تھانہ روات کے حدود میں گزشتہ بیس دنوں میں میں گن پوائنٹ پر گاڑی، مؤٹر سائیکل چھیننے کے چھ واقعات رپورٹ ہوئے۔جس میں سبزی منڈی سے بک کی جانی والی عادل کی ٹیکسی جٹھہ ہتھیال سے، ددھوچہ سے وقاص کی مہران گاڑی، اور گزشتہ روز محمد زاہد کی گاڑی پیال سے چھینی گئی۔ گن پوائنٹ پر مؤٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں محمد کبیر سے اپلائیڈ فار ہنڈا مؤٹر، مچھلی چوک سے عزیز اللہ کا موٹر سائیکل، جبکہ آن لائن رائیڈ بک کرکے فیض آباد سے آنے والے عدنان یونس سے جٹھہ ہتھیال کے قریب مؤٹر سائیکل چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔گن پوائنٹ پر گاڑیاں/ موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ روات پولیس کے لیے درد سر بن چکا ہے۔جو بلا خوف وخطرراولپنڈی شہر سے بک کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل روات پولیس کی حدود سے چھین کر باآسانی غائب ہوجاتا ہے۔اور تسلسل کے ساتھ متحرک ہے۔جبکہ روات پولیس اس گینگ کا سراغ لگانے سمیت اس گینگ کو قابو کرنے میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہے۔
