گندم کی فصل جلانے والا ملزم عدالت سے فرار 169

گندم کی فصل جلانے والا ملزم عدالت سے فرار

ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں محمد سعید کی عدالت سے گندم کی فصل کو سپرے کے ذریعہ جلانے کے ملزم شمریز محمود ولد اورنگزیب ساکن لونی سلیال جس کے خلاف بلال قیوم چغتائ نے تھانہ کلرسیداں میں زیردفعہ 435 ت پ مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ملزم شمریز عبوری ضمانت پر تھا۔مدعی کی طرف سے ریٹائرڈ سیشن جج شیراز کیانی نے دلائل دئے۔جس پر ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئ۔ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا۔تفتیشی افسر اے ایس آئ کاشف اعجاز نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون سے بچ نہیں سکتا۔جلد اسے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں