232

گستاخی رسول ﷺ پر شہر شہر احتجاج

بھارت میں گستاخی رسول ﷺ پر آج جمعۃ المبارک کے بعد شہر شہر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حرمت رسول ﷺ پر جان قربان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی راولپنڈی گوجرخان ،کلرسیداں سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں

بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے جذبات سے کھیلنا بند کیا جائے کبھی یورپ تو کبھی کہیں سے نبی پاک ﷺ کی ذات میں گستاخیاں کی جاتی ہیں بھارت میں مسلمانوں کی سرعام نسل کشی ہورہی ہے مگر عالم اسلام کے سرکردہ رہنما خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔

شہر شہر ہونے والے اس احتجاج میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آپ ﷺ سے محبت کا اظہار کیا گیا دوسری جانب بھارت میں ہونے والی گستاخی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور گستاخی کرنے والی بی جے پی کی ترجمان کی فوٹو پر جوتوں کے نشانات بنا کر مسافروں کی گزر گاہوں پر چسپاں کر دیا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں