78

گزشتہ سال سانحہ مری کے پیش نظر سخت احکامات جاری

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے مری میں مستقبل قریب میں شروع ہونے والے سنو فال سیزن کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیااور ٹریفک پلان جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہاکہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس ضمن میں سرکل مری میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔مری شہر کی پانچ روڈ ز کو ون وے قرار دیا گیا ۔دوران برفباری ہیوی گاڑی کے داخلہ پر پابندی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوران برفباری سیزن 300سو سے زائد ٹریفک وارڈنز 20انسپکٹر اور 6 ڈی ایس پیز کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی۔ سرکل مری میں عوام کی سہولت کے لئے کنڑول روم سنی بنک بنادیا گیا ہے تا کہ کسی بھی جگہ دوران برفباری ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں رابطہ کر سکیں ، اس کارابطہ نمبر 051-9269200 ہے ۔

گزشتہ سال مری میں ٹریفک کے رش کی وجہ گاڑیاں پھنس گئیں تھیں جس کے باعث متعدد سیاح گاڑیوں میں دم گھنٹے سے ہلاک ہو گئے تھے مری میں پیش آنے والے سانحے پر پورے ملک کے عوام کی جانب سے راولپنڈی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فوری طور پر ضلع مری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے یہاں سرکاری دفاتر کے قیام اور تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مری میں مزید دو نئے تھانوں کا قیام کا اعلان کیا تھا جس پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں