110

گزشتہ ایک ماہ میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 146افراد گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کو پرا ئس مجسٹر یٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران انہیں بتایا گیاکہ گز شتہ 01 ما ہ کے د وران ضلع بھر میں 30,931چھا پوں کے دوران4,374 خلاف وزریاں ر پورٹ ہونے پر4,076,000 روپے کا جرمانہ، 194عمارتیں سیل، 56ایف آئی آر جبکہ 146گرفتاریاں کی گئیں۔ تحصیل گو جر خان میں 6,710 چھا پوں میں 327خلاف ورزیاں اور 971,500 روپے کا جرمانہ عائدجبکہ 02 ایف آئی آر 05گرفتاریاں اور21 عمارت سیل کی گئی۔ تحصیل کہوٹہ میں 2,371چھاپوں میں 362 خلاف ورزیوں میں 251,500 روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ کلر سیداں میں 3,591چھا پے، 492 خلاف ورزیوں میں 189,000 روپے کا جرمانہ عائد, 08عمارتیں سیل, 09ایف آئی آر جبکہ 05گرفتاریاں کی گئیں۔ کوٹلی ستیاں میں 1,176چھاپوں پر05خلاف ورزیوں میں 2,500 روپے کا جرمانہ عائد, 02عمارتیں سیل, 02یف آئی آر کے گئیں۔مری میں 2,230چھا پوں کے دوران728خلاف ورزیوں پر 134,500روپے کا جرمانہ عائد جبکہ 66 عمارتیں سیل کی گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 4,622 چھاپوں پر 374خلاف ورزیوں میں 496,500روپے کا جرمانہ عائد جبکہ03ایف آئی آر 68 گرفتاریاں کی گئیں۔راولپنڈی (سٹی) میں 1,700چھا پوں کے دوران 228 خلاف ورزیوں پر 436,000 روپے جرمانہ 55عمارتیں سیل 03ایف آئی آر جبکہ 46گرفتاریاں کی گئیں۔ راولپنڈی (صدر) میں 5996 چھا پوں کے دوران 1463 خلاف ورزیوں میں 933,000 روپے کا جرمانہ 42 عمارتیں سیل، 14 ایف آئی آر، جبکہ 20 گرفتاریاں کی گئیں۔ تحصیل ٹیکسلا میں 2535چھا پوں کے دوران 395 خلاف ورزیوں میں 661,500 روپے کا جرمانہ عائدجبکہ23 ایف آئی آر درج جبکہ 02 گرفتاریاں کی گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں