245

گرین سٹار کے زیر اہتمام فادر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ صحت/ آئی آر ایم این سی ایچ ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور دی چیلنج انیشیٹو گرین سٹار کے تحت مہران کالج شاہ باغ میں فادر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل مہران کالج طارق بٹ ،ایڈیٹر پنڈی پوسٹ شہزادرضا ، نمبردار ،سیکرٹری یونین کونسل ،اساتذہ کرام ،دی چیلنج انیشیٹو کے ذمہ داران تنزیل الرحٰمن ،فرح امین اور نعمان حفیظ سمیت علاقہ بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی

اس موقع پر شرکاء کو معاشرے میں والد کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی اسپیکرز نے شرکاء کو بتایا کہ متوازن گھرانے کے قیام میں والد کا کردار صف اول کا ہوتا ہے والد اگر چاہے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی اگر ہم بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھتے ہیں تو ہر بچے کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ،بچوں کی تربیت بھی بہترین ہو سکتی ہے

ملک کے اندر موجودہ مسائل کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔مقررین نے کہا کہ آج ہمارےملک اور معاشرے کو ،فوڈ سیکیورٹی، انرجی کرائسس اور سماجی مسائل سمیت کئی طرح کے خطرات لاحق ہو چکے ہیں کسی بھی انسان کو زندگی دینا مقصد نہیں ہوتا جب تک ہم اس کے بہتر انداز میں پرورش نہ کرسکیں ہم اس کو معاشرے کا بہترین شہری نہ بنا سکیں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں