180

گرمی کی شدت میں اضافہ مضر صحت مشروبات فروخت ہونے لگے

جہلم شہر و گردونواح میں مضر صحت و غیر معیاری مشروبات کی فروخت سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھیاں سج گئیں۔ناقص و غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خاموشی اختیار کر لی۔شہرویوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرو گردونواح،میں مین بازار، نیا بازار، ٹرنک بازار، چوک گنبد والی مسجد، شاندار چوک، محمدی چوک، جادہ چوک، ٹاہلیانوالہ،بلال ٹاؤن، سول لائن روڈ، مشین محلہ روڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک، جی پی او چوک، سمیت روہتاس روڈپر نا قص و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں نے جگہ جگہ ریڑھیاں کھڑی کرکے ان پڑھ سادہ لوح افراد میں بیماریاں فروخت کرنا شروع کررکھی ہیں۔جنہوں نے آفریدی شربت، آلو بخارے کا شربت، گنے کا جوس،لیمن سوڈاسمیت دیگر مشروبا ت سرعام شہرکی سڑکوں کے دونوں اطراف حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس فروخت کرنے شروع کررکھے ہیں۔ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے ساد ہ لوح شہریوں سمیت چھوٹے چھوٹے معصوم بچے معدے اور جگر کی موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ناقص و غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبورہیں، جس سے مقامی و پرائیویٹ کلینکس اور میڈیکل سٹوروں پر ادویات خریدنے والے مریضوں او ران کے لواحقین کے رش میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،مشروبات پینے والے سادہ لوح افراد سے ڈاکٹرز منہ مانگے پیسے وصول کر کے روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ سے مطالبہ کیاہے کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے برعکس ناقص و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں