مری(سید احمد، نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک بھر سے گرمی اورلوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کے دلفریب موسم،قدرتی ماحول اورحسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں یہاں کارخ کرلیا ہے گہری دھند اوردن بھرہونے والی ہلکی پھوار سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں،تمام سیاحتی شاہراہوں پرجدیدماڈل کی چمچاتی گاڑیوں نے اس دلکش وادی کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا ہے سٹی ٹریفک پولیس مری ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے میں مصروف دکھائی دیتی ہے جبکہ سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی اورکسی بھی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ مری کی طرف سے جناح ہال مری میں سنٹرل کنٹرول روم 24 گھنے کام کررہا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں کے ذمہ داران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سیاحتی،عوامی اورکاروباری حلقوں نے 10 محرم الحرام عاشورہ کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکیپٹن (ر)قاسم اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر مری کامران حسین،ایس ڈی پی اوسرکل مری ملک عارف محمود،ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرارسرور،ریسکیو 1122 مری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید انکے سٹاف،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالسلام عباسی،پنجاب ٹورازم سکواڈ،واپڈامری،میونسپل کارپوریشن مری کے افسران اورعملے سمیت تمام سرکاری محکموں پولیس افسران،جوانوں اورتمام سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا ہے۔
205