92

گرلز ہائی اسکول گلیانہ سے 3 کورونا کے مریض رپورٹ

گوجر خان (نیٹ نیوز)راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیااسکول کورونا کی پانچویں لہر کے دوران راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں بھی عالمی وبا کے وار تیزی سے جاری ہیں راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں مزید 12 کورونا کے مریض سامنے آ گئےذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول تیلی محلہ سے 3 ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بنگال سے 6 اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گلیانہ گوجر خان سے بھی 3 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئےمحکمہ صحت نے ان تمام متاثرہ اسکولوں کو اگلے سات دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صدیق پبلک اسکول سسکتھ روڈ کو بھی سات دن کے لیے سیل کر دیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں