163

گرلز ڈگری کالج چنگا بنگیال کا سنگِ بنیاد،اہم سنگ میل

گوجرخان (عبدالستار نیازی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایک دن میں دو کام ، سوئی گیس کا پریشر بحال ہو گیا ، شرقی گوجرخان کی عوام کیلیے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی کاوشوں سے گرلز ڈگری کالج کی منظوری ، فنڈز کا اجراء اور سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ، گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چنگا بنگیال کا سنگِ بنیاد ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے رکھا ، گوجرخان میں ایک گرلز ڈگری کالج تھا جبکہ ایک دولتالہ میں ڈگری کالج ہے ، شرقی گوجرخان کی ہزاروں طالبات کو گوجرخان گورنمنٹ ڈگری کالج میں نشستیں نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کالجز میں داخلہ لینا پڑتا تھا اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چنگا بنگیال کی منظوری لی اور فنڈز کا اجراء کرایا ، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں چوہدری عظیم ، چوہدری جاوید کوثر ، چوہدری ساجد محمود ، راجہ سہیل کیانی ، شہزادہ خان سمیت رہنماوں نے شرکت کی، دوسری جانب گزشتہ شام ہی محکمہ سوئی گیس نے مطوعہ کے مقام سے گیس کا پریشر بڑھا دیا اور لوگوں کے گھروں میں گیس کا پریشر صحیح ہو گیا جس پہ شہریوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا شکریہ ادا کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں