117

گرفتار ملزم کا چوکپنڈوڑی اور شاہ باغ میں وارداتوں کا اعتراف

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی سردار اسرار افضل نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عمران جو جسمانی ریمانڈ پر ہے نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے ایک برس قبل شاہ باغ میں ایک دکان کے تالے توڑ کر متعدد اشیاء چوری کر لی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے عدیل سکنہ چنام کی آٹا پیسنے والی مشین کے پرزے بھی نکال لئے تھے جبکہ نئی آباد چوکپنڈوری کے رہائشی حسن بھٹی کے گھر سے چوری ہونے والا گھریلو سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم سامان چوری کر کے روات میں پھیری والے کو فروخت کر دیا کرتا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں