اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نے سماعت کے آغاز میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے روسٹرم پر بلا لیا انھوں نے کہا کہ آپکو دیکھ کر خوشی ہوئی کل سے آپکی گرفتاری کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہے آپکے حامی پرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں یہ غلط ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے انھوں نے عمران خان کو کل ہائیکورٹ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کل ہائیکورٹ پیش ہوں اور جو کورٹ فیصلہ کرے اس کے مطابق چلیں ۔یاد رہے کہ آج چیف جسٹس نے سماعت کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں آئی جی اسلام آباد کو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا
97