192

گردوں کے مرض میں مبتلا شہری کی مدد کی اپیل

مقصودعلی ‘ پنڈی پوسٹ نیوز/سکوٹ یو سی دوبیرن کلاں ، تحصیل کلر سیداں کے چالیس سالہ نوجوان( نام صغیہ راز میں رکھنے کی درخواست کی گئی ہے) جو کہ عرصہ آٹھ سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور اسکے لیے گردے کی پیوند کاری کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے۔اس کے فیملی کے افراد گردہ عطیہ کر نے کے لیے تیار ہیں، لیکن گردے کی پیوند کاری کے پیچیدہ عمل کے لیے بارہ سے پندرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم درکار ہے، نوجوان کا تعلق ایک غریب سفید پوش خاندان سے ہے اور اس کا خاندان بھاری اخراجات ادا کر نے سے قاصر ہے۔ نوجوان کے والد 72سال کی عمر میں بھی ڈرائیونگ کر کے گھر کے اخراجات پورے کر رہے ہیں۔ مزکورہ نوجوان شادی شدہ ہے اور ایک بچی کا باپ بھی ہے۔ غریب فیملی بھاری اخراجات کا ایک دم بوجھ پڑنے سے سخت پریشان ہے۔ بوڑھے باپ نے صاحب ثروت افراد سے بیٹے کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ والد کا موبائل نمبر۔0300.9751928 ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں