147

گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے‘ غلام مصطفےٰ

چوھدری محمد اشفاق +عاطف ادریسی نمائندگان پنڈی پوسٹ)

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں غلام مصطفے کا تعلق ضلع لیہ سے ہے سال 2018میں بہت سارے تلخ و شیریں سانحات اپنے دامن میں سمیٹ کر جب پہلے سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے فروری میں داخل ہوا تو کلرسیداں کے عوام کو ایک ہونہار سپوت کی صورت میں خوبصورت اور خوب سیرت ہمہ صفت آفیسر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفے کی شخصیت میں ملا غلام مصطفے اس وقت تحصیل کلرسیداں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنے فرائض منصبی انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں کلرسیداں تعیناتی سے پہلے وہ راولپنڈی میں بطور ڈسٹرکٹ مائنیٹرنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے اللہ تعالی نے جہاں انہیں ظاہری خدوخال کی خوبصورتی سے نوازا ہے وہاں انہیں سیرت کی خوبصورتی سے بھی مالا مال کیا ہے یہ بات بلاشبہ درست ہے کہ ہر ایک عنصر میں مزید خوبصورت ہونے کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے اسی طرح انسانی حسن کردار کو بھی مزید نکھارنے کی جستجو بھی باقی رہتی ہے غلام مصطفے کو بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا چارج سنبھالے اگر چہ چند ماہ کا عرصہ گزرا ہے مگر انہوں نے اپنے اس مختصر عرصہ ملازمت میں اپنے زیر نگرانی تمام محکمہ جات و امور کو نہایت ہی احسن طریقے سے سنبھال لیا ہے بلخصوص انہوں نے تحصیل میں موجود عطائی ڈاکٹرزکو نکیل ڈال کے رکھ دی ہے آج اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ان کی خصوصی جدوجہد سے تحصیل کلرسیداں عطائی ڈاکٹرز سے مکمل چھٹکارا حاصل کر چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں غلام مصطفے نے پنڈی پوسٹ کی ٹیم سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے افسران بالا کے احکامات کی تعمیل کو ہی اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور یہ بھی کہ ایک اچھا آفیسر اپنے اخلاق و کردار سے معاشرے کو سدھارنے میں بھی موثر ثابت ہو سکتا ہے وہ سائلین کی بات غور سے سنتے ہیں اور اس کا حل بھی بتاتے ہیں وہ نہایت ہی سادہ طبیعت کے مالک ہیں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفے پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام علاقہ کو ماہ رمضان میں سستی اشیاء کی فراہمی کیلیئے رمضان سستا بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر عوام کو بہترین ریلیف حاصل ہو رہا ہے سستے بازار میں روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء دستیاب ہیں اسکے علاوہ تحصیل بھر میں مختلف مقامات پر فئیر پرائس شاپس بھی قائم کر دی گئی ہیں ان شاپس پر بھی عوام کو سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں نیز تحصیل بھر میں گرانفروشی کو روکنے کیلیئے ہم چیکنگ کر رہے ہیں اور اور جہاں کہیں بھی ناجائز منافع خوری کی شکایت موصول ہوتی ہے وہاں پر میں خود جاتا ہوں اور ایسے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیئے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس دفعہ کلرسیداں تحصیل میں چار پرائس مجستریٹ مقرر کیئے گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدا، نائب تحصیلدار،اور ایم او ریگولیشن شامل ہیں جو تحصیل کے مختلف علاقوں میں جا کر گرانفروشوں کو جرمانے کرتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں میں نے تحصیل بھر میں کل 26کلینکس چیک کیئے جن میں سے 16کلینکس سیل کر دیئے گئے ہیں اور باقی 10جن پر کچھ کوتاہیاں پائی گئی ہیں ان کو سخت وارننگز جاری کر دی گئی ہیں مزید چیکینگ ابھی جاری بھی ہے کلرسیداں شہر کے قریب نالہ کانسی پر بنے پل کی خستہ حالی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے میں نے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے شہر میں فٹ پاتھ پر موجود تجاوزات سے متعلق انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد تجاوزات کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا کیوں اس وقت رمضان بازار اور بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر الیکشن ٹریننگ کی وجہ سے مصروفیت تھوڑی زیادہ ہے جس وجہ سے کچھ معاملات تا خیر کا شکار ہیں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہون نے بتایا کہ ابھی تک پوری تحصیل کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ نہ ہو سکا ہے صرف چند موضعات کا ریکارڈ ابھی تک کمپیوٹر رائزڈ ہونا باقی ہے ببہت جلد اس معاملہ پر بھی پیش رفت نظر آئے گی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو سیاسی حوالے سے بھی کچھ پریشر ز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ سیاسی حوالے سے ان پر کوئی پریشرنہیں ہے کلرسیداں کے لوگ بہت اچھے ہیں اس قسم کی کبھی کوئی نوبت پیش ہی نہیں آئی ہے آخر میں انہوں نے میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارے کان اور آنکھیں ہیں جن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ تکمیل کے مراحل تک نہیں پہنچ سکتا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں