راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوست)کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کو پرا ئس مجسٹر یٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران انہیں بتایا گیا گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں ضلع راولپنڈی میں 1614 چھا پوں کے دوران176 خلاف وریاں ر پورٹ ہونے پر53,500روپے کا جرمانہ عائد،09عمارتیں سیل, جبکہ 02گرفتاریاں۔ تحصیل گو جر خان میں 416چھا پوں میں 10خلاف ورزیاں اور 15,000روپے کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ تحصیل کہوٹہ میں 143چھاپوں میں 21خلاف ورزیوں میں 1000روپے کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ کلر سیداں میں 146 چھا پے، 23 خلاف ورزیوں میں 4000روپے کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ کوٹلی ستیاں میں 75چھاپوں پرکوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔ مری میں 124چھا پوں کے دوران65 خلاف ورزیوں پر 1,500روپے کا جرمانہ 07عمارتیں سیل کی گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 218چھا پے،07خلاف ورزیوں میں 7000روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔ راولپنڈی (سٹی) میں 27چھاپوں پر01خلاف ورزیوں میں 0روپے کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ راولپنڈی (صدر) میں 299چھا پوں کے دوران 35خلاف ورزیوں میں 6,000 روپے کا جرمانہ02, عمارت سیل جبکہ02گرفتاریاں کی گیٰں۔ تحصیل ٹیکسلا میں 166چھا پوں کے دوران 14خلاف ورزیوں پر 19,000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
136