راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدا یت کی کہ منڈی میں لگنے والی بولی کے عمل میں ما ر کیٹ کمیٹی ممبران اور انتظامیہ افسراان کی شر کت کو یقینی بنائیں۔ نیز یہ کہ ڈسٹر کٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس مہینے میں کم ازکم دوبارضرور بلایا جائے تا کہ قیمتوں کو ما نیٹر کیا جاسکے۔کمشنر نے مزید کہا کہ اگر چہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی و جہ سے تمام مصنوعات متاثر ہوئیں ہیں تا ہم ہماری بھر پور کو شش ہے کہ اس صورتحال کا کسی کا نا جائز فائدہ نہ اٹھا نے دیا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والوں کو کو ئی نر می بر تی جائے اورعوام کو ر یلیف فراہم کر نے کے لئے تما م سٹورز پر قائم کئے گئے ڈی سی کا ؤ نٹرز پر اشیا ء خو ر دو نوش کے معیار اور ان کی سرکاری نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنرراولپنڈی کو پرا ئس کنٹرول کے ضمن میں کئے جا نے والے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں کل 1603چھا پوں کے دوران 147خلاف ورزیاں ر پو رٹ ہو نے پر مجموعی طو ر پر111000 روپے کے جر مانے، 03 عمارتیں سیل اور02گرا نفرو شوں کی گر فتار یا ں عمل میں لا ئی گئیں۔تفصیلات کے مطا بق گو جر خان تحصیل میں 382چھاپوں کے دوران06خلاف ورزیوں کی مد میں 6,500روپے جر ما نہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (کہوٹہ) سیمل مشتاق اور ان کے عملے نے 95 چھاپوں کے دوران08خلاف ورزیوں کی مد میں 13,000روپے جر ما نہ عا ئد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (کلر سیداں) رمیشاء جا وید نے اپنے عملے کے ہمراہ تحصیل کلر سیداں میں 182 چھاپوں کے دوران17خلاف ورزیوں کی مد میں 4000روپے جر ما نہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (کوٹلی ستیاں) کی جا نب سے اپنی تحصیل میں 49چھاپوں کے دوران کوئی خلاف ورزی رپوٹ نہیں ہوئی۔ مری تحصیل میں 93چھاپوں کے دوران10 خلاف ورزیوں کی مد میں 4,000روپے جر ما نہ اور01 عمارت سیل کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) نے کینٹ سب ڈو یژن میں 251چھاپوں کے دوران26خلاف ورزیوں کی مد میں 31,000روپے جر ما نہ کیا۔راولپنڈی سٹی میں 80 چھاپوں کے دوران14 خلاف ورزیوں کی مد میں 11,000 روپے جر ما نہ،01 عمارت سیل اور02گرا نفرو شوں کی گر فتار یا ں عمل میں لا ئی گئیں۔ راولپنڈی صدر کی حدود میں 289چھاپوں کے دوران55 خلاف ورزیوں کی مد میں 28,000روپے جر ما نہ کیا۔ٹیکسلا تحصیل میں 182 چھاپوں کے دوران11 خلاف ورزیوں کی مد میں 13,500روپے جر ما نہ اور01 عمارت سیل کی گئی۔
185