کہوٹہ (سہیل ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک کہوٹین یوتھ کا کہوٹہ کے حقوق کے لیے پر امن احتجاج۔آج تحریک کہوٹین یوتھ نے تحصیل کہوٹہ کے شہریوں کے حقوق کے لیے ایک بھرپور اور کامیاب احتجاج کا انعقاد کیا جس میں پورے تحصیل کہوٹہ کی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تحصیل کہوٹہ میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ کہوٹہ کے تمام سڑکیں خواہ وہ پنڈی کہوٹہ روڈ ہوکہوٹہ سٹی کی روڈز ہوں یا تحصیل کی باقی روڈز ان پر جلد سے جلد کام شروع کروایا جائے ،کہوٹہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو مکمل فعال کیا جائے ،کہوٹہ دپری گریڈ ملحقہ علاقے اور باقی تحصیل میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے،و صید ابرار کے لواحقین کو مکمل اور فوری انصاف فراہم کیا جائے اور انصاف کے رستے میں روڑے اٹکانے والے باز رہیں،شہر میں موجود تجاوزات اور گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کی جائے یہ سب مطالبات کہوٹہ کی عوام کا حق ہیں اگلے تین ماہ میں اگر ان مطالبات پر کام ہوتا ہوا نظر نہ آیا تو تحریک کہو ٹین یوتھ عوام کی بھرپور طاقت سے پوری تحصیل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرے گی اور اپنے حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا
226