136

کہوٹہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر تاجر زخمی

کہوٹہ( عثمان مغل سے) تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات.اطلاعات کے مطابق کہوٹہ شہر میں تاجر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا زخمی تاجر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔آئے روز تھانہ کہوٹہ میں کرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے

پولیس کرائم روکنے میں بے بس دیکھائی دے رہی ہے گزشتہ رات آڑہ محلہ میں متعدد گھروں میں چوری کی واردات ہوئی شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ابھی تک مجرم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی نوٹس لےکر سخت احکامات جاری کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں