240

کہوٹہ پولیس کی کارروائیاں 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

کہوٹہ نمائندہ پنڈی پوسٹ
تھانہ کہوٹہ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے الگ الگ مقدمات میں مطلوب ملزم اور 2 اشتہاری گرفتار کر لئے محمد سعید نامی اشتہاری نے گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے فروری 2023 میں افزا بی بی کو قتل کر دیا تھا

جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں اویس نامی اشتہاری نے نومبر 2024 میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے حفیظ کو زخمی کر دیا تھا سعید نامی اشتہاری کے 9 ساتھی اور اویس کے 3 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں

دریں اثنا تھانہ کہوٹہ پولیس نے 1 ہفتہ قبل زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم احتشام کو گرفتار کرلیا ملزم نے فائرنگ کر کے شہری سفیان کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں