کہوٹہ (ندیم آزاد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) پھلوں اور سبزیوں نے موسم سرما میں نئے ریکارڈ قائم کر دیئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ دوکانداروں سے سرکاری نرخوں پر فروخت کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سمیت ملک بھر میں موسم سرما میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جار ہا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ مقرر کردہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے پر ناکام نظر آ رہی ہیں سردی کی آمد کے ساتھ ہی موسمی پھل فروٹر کینو اورمالٹا فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دیئے گئے ہیں یاد رہے کہ موسم سرما میں ٹماٹر کی کم پیداوار کے باعث قیمتوں میں اضافے کے اثرات باقی سبزیوں پر بھی اثر انداز ہونے کا تاثر دیا جاتا ہے حکومت کی جانب سے قیمتوں پر نظر رکھنے والی کمیٹیاں اور ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے نتیجے میں دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے عوام الناس کو پریشان کر رکھا ہے احکام بالا سے درخواست ہے کہ اپنی توجہ مرکوز کر کے شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جائے
207