کہوٹہ (ندیم آزاد,نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کہوٹہ مری کوٹلی ستیاں کلرسیداں اور آزاد کشمیر سے اعلی قیادت کی آمد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے ارکنان اور عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے زیر اہتمام پروقار ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی کہوٹہ ابرار عباسی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، ملک عبدالروف جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ایم۔سی کہوٹہ، نائب سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عثمان اکاش، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر قاضی شاہد اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ کہ ہم اور ہماری نسلیں فلاح پا سکیں ہماری دین سے دوری ہمیں کمزور کر رہی ہیں مسئلہ فلسطین پر مجرمانہ خاموشی اور ہمارے سکول و کالجز میں ناچ گانے کے مقابلے ہماری نوجوان نسل کو دین سے دور کر رہی ہے جماعت اسلامی کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں کہوٹہ کلرسیداں کوٹلی ستیاں مری اور آزاد کشمیر کے مرد و خواتین کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت
341