کہوٹہ مکرہ دھندہ کر نے والا شخص بے نقاب مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر نے معاملہ ختم ہو گیاسیاسی پریشر یا نوٹو ں کی چمک فوڈ اتھارٹی نے معمولی جرمانہ کر کے کیس رفع دفع کر دیااسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے دیگر محکموں کے ہمراہ بھر پور ایکشن لیتے ہوئے دیگر محکموں کے ہمراہ کھڈیوٹ کے مقام پر ایک شیڈ پر چھاپہ مارا منوں کے حساب سے مردہ مرغیوں فروخت کر نے کا انکشاف ہواپولیس تھانہ کہوٹہ نے مذکورہ دوکاندار کو حراست میں لے لیا ایک دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو سکا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دیا کہ ہم نے اپنی کاروائی کر دی تھی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے استغاثہ دیے بغیر FIR کا اندراج نہیں ہو سکتا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ میں نے بھرپور کاروائی کی معاملہ فوڈ اتھارٹی کا ہے ان سے اس سلسلہ میں بات کر رہی ہوں مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنا سوالیہ نشان فوڈ اتھارٹی نے معمولی جرمانہ کر کے معاملہ ختم کر دیا عوام علاقہ شہری سراپا احتجاج یاد رہے کہ کہوٹہ میں زیادہ تر چکن کی دوکانوں پر صافی گوشت فروخت کیا جارہا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض شیڈ والے ان کو 5 سے 6 ہزار من کے حساب سے یہ مردہ مرغیاں فراہم کرتے ہیں جو آگے یہ مکروہ دھندہ کر کے لاکھوں روپے بناتے ہیں عوام علاقہ نے اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان پر مقدمہ درج کیا جائے اور کہوٹہ میں صافی گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے
164