کہوٹہ: محلہ سخی سبزواری بادشاہ سے موٹرسائیکل چوری، مقدمہ درج

تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع محلہ سخی سبزواری بادشاہ سے شہری کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔ شہری حسن مشرف نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً سات سے آٹھ بجے کے درمیان اپنا موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑا کیا، تاہم کچھ دیر بعد واپس آنے پر موٹرسائیکل غائب پایا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے طور پر تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ حسن مشرف کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔