کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ کہوٹہ سے کلرسیداں جانے والی مسافر بس نالہ کلمن کے قریب الٹ گئی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔ریسکیو اور دیگر نجی ایمبولیسنز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے کلرسیداں چو کپنڈوڑی جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی گاڑیاں،فائر بریگیڈ اور نجی ایمبولینسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے کہوٹہ ہسپتال سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق تاحال 18 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا ہے جبکہ باقیوں کو طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے وقوعہ سے مزید مسافروں کو ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے زخمیوں میں زریاب :احتشام :ساجد :ظہیر :عارف :علیان :جاوید :آریان :فہیم :شمیم اور وشال شامل ہیں
148