کہوٹہ (ندیم آزاد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) کہوٹہ تا چوکپنڈوڑی چنام روڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب دکھالی کے مقام پر منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات و اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 12 کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ تا چوکپنڈوڑی چنام روڈ کا افتتاح بدست ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ ضغیر احمد ہوا افتتاحی تقریب یونین کونسل دکھالی میں منعقد کی گئی
جس میں تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،عبدالقدوس عباسی فوکل پرسن واپڈا، راجہ فیاض جنجوعہ سابق چیئرمین
، راجہ ظفر بگہاروئ سابق چیئرمین، راجہ شوکت حسین جنجوعہ، راجہ یاسر ایڈووکیٹ، راجہ مظہر حسین جنجوعہ، زولفقار علی ستی،حاجی محمد سلیم شامل ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم پی اے راجہ ضغیر احمد نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران کہوٹہ تا چوکپنڈوڑی روڈ کا کام مکمل کر لیا جائے گا
جس میں دونوں اطراف کی نالیاں بھی شامل ہیں اہلیان علاقہ نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ ضغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر کے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی