کہوٹہ پولیس کی کاروائی،05 روز قبل اپنی ہی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 05روز قبل اپنی ہی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم ریحان کو گرفتارکرلیا، ملزم ریحان نے گھریلو چپقلش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ شبانہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہوٹہ پولیس کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
193