کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈیزل پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹروں اور لوکل گاڑیوں نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے رکشوں‘ کیری ڈبوں‘ بسوں‘ ٹرکوں‘ٹریکٹر ٹرالیوں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے اب دور دراز علاقوں سے لوگوں کو کہوٹہ آنے پھر ضروری کام سے راولپنڈی جانا ہو تو وہ سو بار سوچتے ہیں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر ہی نہیں آتی سبزی فروٹ والے ریٹ لسٹ سے ڈبل پیسے لیتے ہیں جبکہ چھوٹا گوشت 12سو سے2000تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح ملاوٹ شدہ دودھ‘دہی کم وزن‘ روٹی 12 جبکہ نان 15پراٹھا 30کا کر دیا ہے چائے50سے60روپے کپ ملتی ہے انتظامیہ دو چار تاجروں کی رپورٹ دے دیتی ہے ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور راتوں رات کروڑ پتی جبکہ غریب فاقوں پر مجبور ہیں آج تک انتظامیہ ریٹ لسٹ آویزاں کرا کر اُس پر عمل در آمد نہ کروا سکی شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے شہری کروڑوں کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں محکمہ ہیلتھ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے کئی میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادوویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ نشہ اور ٹیکے اور ممنوع ادوویات دھڑے سے فروخت ہو رہی ہیں قوائد و ضوابط کور وند کر محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے عام آدمی میڈیکل سٹور چلاتے ہیں
197