کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ اور گرد و نواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا دیگر اشیاء کی قیمتیں تو پہلے ہی کئی گنا زیادہ تھیں سبزیوں پھلوں کو بھی پر لگ گئے ٹماٹر دو سو روپے کلو ہو گئے تھوم ساڑھے تین سو روپے کلو فروخت ہونے لگا اسی طرح ادراک‘سیب‘ انار‘ مالٹے بھی قوت خرید سے باہر ہو گئے جبکہ چینی دو سو روپے‘ چائے بھی آدھا کلو ساڑھے چھ سو کی ہو گئی سبزی فروٹ والے ریٹ لسٹ آویزاں کرتے ہیں نہ اس پر عمل درآمد کرتے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو چیز ریٹ لسٹ پر 120 کی ہے دوکاندار اس کو 200 روپے فروخت کرتے ہیں آئے روز آٹے‘گھی‘دالوں‘ خشک فروٹ کا ریٹ بڑھ جاتا ہے جبکہ کم عمر جانوروں اور اور بیماری لاغر جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح ہر شخص کا اپنا ریٹ انتظامیہ دفتروں میں بیٹھی ہے ٹریفک وارڈن ہوں یا دیگر محکمے صرف فوٹو سیشن کر کے اوپر اوکے کی رپورٹ دے دیتے ہیں شہر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے تجاوزات کی بھرمار ہے ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکیں ریڑھیوں سوزوکیوں اور رکشوں سے بھری ہیں جبکہ گندی نالیوں پر پرانی باسی مچھلی لا کر 500 سے 800 تک فروخت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے
118